شہباز شریف کو نریندر مودی ترک صدر اور چین کی مبارکباد

Apr 11, 2022 | 20:55:PM
مبارک باد۔شہباز شریف۔مودی۔ترک صدر۔چین۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) پاکستان میں انتقال اقتدار کے بعد نومنتخب وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو عالمی رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطہ دہشت گردی سے پاک ہو۔خطے میں امن ہو تاکہ درپیش چیلنجز اور عوام کو درپیش مسائل اور ان کی فلا ح بہبود پر توجہ دی جا سکے۔
قبل ازیںسب سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان کا کہنا تھاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، نیک تمنا ﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔انتقال اقتدار کا عمل مکمل۔۔نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا