شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا اعلان

Sep 10, 2023 | 11:27:AM
آئی جی پنجاب  نے 2017سےقبل  شہید اہلکاروں میں 71 شہدا کی فیملیزکوگھروں کی تعمیرکیلئےپلاٹس فراہم کئے اور ان کےاہل خانہ کوپلاٹس کےملکیتی کاغذات بھی دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)آئی جی پنجاب  نے 2017سےقبل  شہید اہلکاروں میں 71 شہدا کی فیملیزکوگھروں کی تعمیرکیلئےپلاٹس فراہم کئے اور ان کےاہل خانہ کوپلاٹس کےملکیتی کاغذات بھی دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ شہداکی فیملیزکورہائشی سکیموں میں400سےزائدپلاٹ دےرہےہیں،شہداکےاہل خانہ کےذاتی گھروں کیلئےپلاٹس فراہمی کابندوبست کررہےہیں۔انڈوومنٹ فنڈ سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کا عمل بھی جاری 10فیملیز کو اقساط کی صورت 50 لاکھ دے چکے ہیں۔

 اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری تقریب میں موجود،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف شریک،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین کی شرکت،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ،اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے بھی شرکت کی۔

مزید پرھیں:سرکاری ملازم بجلی چورنکلا، چوری پکڑے جانے پر واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا