کوئٹہ:مسجدمیں دھماکا ،ایگل سکواڈکا اہلکار شہید،15 افراد زخمی

Apr 08, 2024 | 20:45:PM
کوئٹہ:مسجدمیں دھماکا ،ایگل سکواڈکا اہلکار شہید،15 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دارالحکوت کوئٹہ کی مسجدمیں ہونے والے دھماکے کے باعث پولیس فورس ایگل سکواڈ کا اہلکار شہید اور 15افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے باعث ایگل سکواڈ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا ،دھماکے میں ایگل سکواڈ کے 5 اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ،علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ، دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی ۔

دوسری جانب ضلع چمن میں کلی فیضو کے قریب نامعلوم افراد  کی جانب سے سیکیورٹی  فورسز پر فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا ، شہید اہلکار کی شناخت عبدالرحمان مروت جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت عبدالناصر کے نام سے ہوئی  ہے ، سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب میں عید  ایک ساتھ ہو گی ؟

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملے  کی مذمت کی گئی ہے، وزیرداخلہ نے پولیس کانسٹیبل  کی شہادت  پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔