غیرت کے نام پر  سسرالیوں نے حاملہ خاتون کو زندہ جلا ڈالا

Oct 10, 2021 | 12:04:PM
گجرات ،سسرالیوں،ملزم،پولیس، پوسٹ مارٹم،مقدمہ درج
کیپشن:  شوہر اور سسر نے غیرت کے نام پر حاملہ خاتون کو زندہ جلا کر مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گجرات میں شوہر اور سسر نے غیرت کے نام پر حاملہ خاتون کو زندہ جلا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسو ناک واقعہ چند دن قبل گجرات کے نواحی گاؤں سکھ کلاں میں پیش آیا، ملزم ذیشان اور مقتولہ زینب کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔مقتولہ زینب کے والد محمد بوٹا نے بتایا ہے کہ اس کا داماد ذیشان اس کی بیٹی پر دباؤ ڈالتا تھا کہ وہ وراثت سے اپنا حصہ لے تاکہ اس رقم سے وہ کوئی کاروبار کر سکے،محمد بوٹا کے مطابق اس کےداماد  نے کئی بار زینب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ محمد بوٹا کا کہنا تھا کہ ”ظالموں نے میری بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا اور اسے ہسپتال بھی نہیں لے گئے۔ ہمیں اگلے روز اس کے مرنے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں نے ابتدائی طور پر اس واقعے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ مقتولہ کی تدفین کے معاملے پر جھگڑا ہوا تو محلے داروں نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی،مقتولہ کے ماں باپ اس کی میت ڈسکہ لیجانا چاہتے تھے تاکہ سسرالی بضد تھے کہ اس کی تدفین گجرات میں ہی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور اس کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر ذیشان، سسر اور ایک نند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم ذیشان اور اس کے والد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،سسرالیوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر انہوں نے اسے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں2 اوباشوں کی لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے بعد میں ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل