سول ایوی ایشن کے ملازمین کیلئے گاڑیوں کے لون کی نئی پالیسی جاری

Jan 10, 2024 | 12:35:PM
 سول ایوی ایشن کے ملازمین کیلئے گاڑیوں کے لون کی نئی پالیسی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید)سول ایوی ایشن کے ملازمین اورافسروں کیلئے گاڑیوں کے لون کی نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
ملازمین سروس گروپ کے مطابق کار، موٹرسائیکل لون فراہم کیا جائیگا،سروس گروپ 1تا 2کے ملازمین کو بائیسکل کیلئے 5ہزار بلا سود لون دیا جائیگا،گروپ ایک تا 11 کے ملازمین کو موٹر سائیکل کیلئے ڈیڑھ لاکھ لون دیا جائیگا۔

ایگزیکٹو گروپ ایک کے ملازمین کو 2لاکھ روپے لون ملے گا،پےگروپ 5 تا 9 کے افسروں کو7تا 13 لاکھ گاڑی کا ایڈوانس لون ملے گا،پے گروپ 5تا11 کے سپیشل پرسن ملازمین کو13 لاکھ لون دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی سے بچے بیمار ہونے کا خدشہ،’’چھٹیاں مزید ایک ہفتہ؟‘‘
ایگزیکٹیو گروپ ایک کے افسروں کو20 لاکھ گاڑی کا لون دیا جائے گا،ایگزیکٹو گروپ 2 تا 10 کے افسروں کو 20 سے 35 لاکھ لون ملے گا۔
ڈیپوٹیشن پر کام کرنیوالے ملازمین کو بقایا رقم یکمشت جمع کرانے کا حلف دینا ہوگا،گاڑیوں کیلئے حاصل کئے گئے ایڈوانس لون پرشرح سود سالانہ 10فیصد ہو گی۔
سی اے اے کی جانب سے گاڑیوں کے ایڈوانس لون کیلئے ایڈمن آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔