ہاظم بنگوار سندھ اسمبلی میں بھی مشہور

Feb 10, 2023 | 14:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہاظم بنگوار سندھ اسمبلی میں بھی مشہور
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کا چرچہ ہوا۔

ایم پی اے سعید آفریدی نے کہا کہ ہاظم بنگواربہت اچھے افسر ہیں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، ان کو میرے حلقے میں لگوا دیں گے تا کہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آپ کی مرضی سے سرکاری افسر تعینات نہیں ہو سکتا۔

سعید آفریدی نے کہا کہ آپ اپنے حلقے میں ہاظم بنگوارکو لگا دیں لوگوں کو ریلیف ملے گا۔اجلاس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ مہنگائی زیادہ ہے گراں فروشی بھی عروج پر ہے اس کو کم کرنا چیلنج ہے، کمشنر آفس سے آنے والی قیمتوں پر عمل درآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال فصل پچھلے سال سے بہتر ہے، گزشتہ سال 34 لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی تھی، اس سال چالیس لاکھ ٹن گندم سندھ میں پیدا ہوئی، ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ادیبہ حسن نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے، پولیس کہاں ہے نظر کیوں نہیں آ رہی، لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے بعد کراچی کا سرکاری پاوا بھی منظر عام پر آگیا،فیشن ایسا کہ تکتے ہی رہ جائیں

سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال 112 افراد جان سے گئے، اسٹریٹ کرائمز واقعی بڑھ گیا ہے، پولیس سے رابطے میں ہیں، پولیس کارروائیاں کر رہی ہے، کراچی میں پچھلی تین دہائیوں میں امن و امان کی حالت بھی خراب تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رینجرز، پولیس اور فوج کی وجہ سے شہر میں بڑے جرائم کم ہوئے ہیں، اسٹریٹ کرائمز پر بھی قابو پا لیں گے۔