ضمنی انتخابات کے لئے رینجرز ،ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Feb 10, 2021 | 23:57:PM
ضمنی انتخابات کے لئے رینجرز ،ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ملک بھر کے 8 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخاب والے 8 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات ہونگے۔آٹھ حلقوں کے تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔
 الیکشن کمیشن نے رینجرز اور ایف سی کے سیکورٹی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات رینجرز اور ایف سی کے سکیورٹی افسران کسی بھی بے ضابطگی یا خلاف ورزی پر کارروائی کر سکیں گے۔
تمام سیکورٹی افسران کارروائی سے قبل متعلقہ پریذائیڈنگ افسران کو آگاہ کرنے کے پابند ہونگے۔پی بی 20 پشین، پی ایس 43 سانگھڑ، پی ایس 88 ملیر میں 16 فروری کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔این اے 45 کرم، این اے 75 سیالکوٹ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں 19 فروری اس کے علاوہ این اے 221 تھرپارکر میں 21 فروری کو ضمنی انتخاب ہوگا۔