فیس بک پاکستانی صارفین مزید پیسہ کمائیں، بلاول بھٹو نے خوشخبری سنا دی

Dec 10, 2022 | 11:52:AM
سنگاپور میں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ) کے دفتر سے پاکستان کے لیے بڑی خبر، بلاول بھٹو نے پاکستان میں میٹا مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کر دیا
کیپشن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سنگاپور میں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ) کے دفتر سے پاکستان کے لیے بڑی خبر، بلاول بھٹو نے پاکستان میں میٹا مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کر دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میٹا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب سے فیس بک پر پاکستانی تخلیق کار نئے فیس بک اسٹارز فیچر کے ذریعے اپنے مواد سے پیسے کما سکتے ہیں، میٹا ہیڈ کوارٹر مدعو کرنے پر میٹا ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میٹا سٹارز کے نام سے فیچر کا آغاز کر رہا ہوں جو نوجوان فیس بک، انسٹاگرام پر جتنے سٹارز ملیں گے وہ اتنا پیسہ کما سکیں گے۔