وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 10, 2020 | 00:11:AM
وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اورامریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہواہے،دونوں شخصیات نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں کے درمیان صحت اور معیشت پر وبائی امراض کے مضراثرات کو قابو کرنے پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے وبائی امراض سے متعلق پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کی قومی مربوط کوششوں پر اعتماد میں لیا،سمارٹ لاک ڈاﺅن سے لوگوںکو وائرس اور بھوک سے مرنے سے بچایاگیا۔
وزیراعظم کاکورونا کی دوسری لہر کامقابلہ کرنے کیلئے حکومتی عزم کااظہارکیا،عمران خان اور بل گیٹس نے احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی انتظامی مدد پر گیٹس فاﺅنڈیشن کے شکرگزار ہیں ،ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کیا جارہا ہے،صحت کی ٹیم پولیو خاتمے کیلئے فاﺅنڈیشن سے تعاون جاری رکھے گی ۔
امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کوششوں کا اعتراف کیا،بل گیٹس نے کہاکہ پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھتے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا، دونوں شخصیات نے پولیو اوروبائی امراض کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔