مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی تنظیم سازی، مریم نواز نے کمان سنبھال لی

Sep 09, 2023 | 11:56:AM
مریم نواز اِن ایکشن خواتین عہدیداروں کے انٹرویوز کریں گی شعبہ خواتین کی تنظیم سازی میں پڑھی لکھی خواتین کو عہدے دینے کی ہدایت کی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مریم نواز اِن ایکشن خواتین عہدیداروں کے انٹرویوز کریں گی شعبہ خواتین کی تنظیم سازی میں پڑھی لکھی خواتین کو عہدے دینے کی ہدایت کی گئی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے صدر شعبہ خواتین سعدیہ تیمور سے تفصیلات مانگ لیں، خواتین رہنماؤں کےانٹرویوز کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں 12 ستمبر کو تربیتی سیشن بھی ہوگا۔
سینئرپارٹی ورکرز کوبھی تنظیم سازی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ہر صوبائی حلقے میں 8 عہدیدار کو نامزد کرنے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
مریم نواز نے سابق ارکان اسمبلی کو سعدیہ تیمور سے تعاون کی ہدایت کردی، صوبائی حلقہ میں شعبہ خواتین کوصدر، سینئر نائب صدر کے عہدے دئیے جائینگے۔

خواتین کو نائب صدر ، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے دئیے جائینگے،سیکرٹری اطلاعات، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کے عہدے دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی مار دی