عمران خان کی گرفتاری: انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند

May 09, 2023 | 20:48:PM
عمران خان کی گرفتاری: انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد پنجاب میں موبائل سروس جبکہ اسلام آباد اور روالپنڈی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں۔

انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین نے ٹویٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں، گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 علاوہ ازیں یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔