کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نیا ضابطہ لباس لاگو کر دیا گیا

Mar 09, 2021 | 23:11:PM
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نیا ضابطہ لباس لاگو کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نیا ضابطہ لباس لاگو کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ 2021ء سے کرنا لازمی ہو گا۔نئے ضابطہ لباس کے تحت طالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی لیکن اس کے ساتھ ان کے لیے دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا بھی لازمی ہوگا۔
نئے ضابطہ لباس کے تحت یونیورسٹی آنے والے طلباءکو سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونی ورسٹی آنے کی اجازت ہو گی البتہ وہ بھورے رنگ کی ڈریس پتلون بھی پہننے کے مجاز ہوں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبا و طالبات سردی و گرمی ہر موسم میں کالے رنگ کے جوتے پہنیں گے۔یونیورسٹی اعلامیے کے تحت فیکلٹی اراکین کے لیے بھی نیا ضابطہ لباس متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ فارمل ڈریس اور بلیک گاو¿ن پہننے کے پابند ہوں گے، اعلان کردہ ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ سے کرنا ہو گا۔