بجٹ 2023-24 ، وزرات قانون کیلئے 16 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز

Jun 09, 2023 | 21:18:PM
بجٹ 2023-24 ، وزرات قانون کیلئے 16 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت قانون کیلئے 16 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ 86 ہزار روپے مختص کرنے  کی تجویز دے دی گئی۔

 بجٹ دستاویز کے مطابق  لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے سات ارب 37 کروڑ 71 لاکھ دو ہزار روپے مختص کرنے اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 29 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔

وفاقی شرعی عدالت کے لیے 82 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز،اسلامی نظریاتی کونسل کے لیے 22 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار روپے رکھنے کی تجویز اور  قومی احتساب بیورو کے لیے 6 ارب 15 کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز  دی گئی ۔

اس کے علاوہ  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے ایک ارب 26 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔