اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔
الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔