موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jan 09, 2022 | 21:45:PM
اسلام آباد، موسم سرد، ابرآلود
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات کے اوقات میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کل (پیر) کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گاجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان
موسم کا حال سنانے والوں کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش بونداباندی کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد، بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا،دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں رات صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں رات کو کیا ہوا، اموات کیسے ہوئیں؟ زندہ بچنے والے سیاح کی ویڈیو منظر عام پر، سنسنی خیز انکشافات
 محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو اور گردو نواح میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کی آخری ویڈیو سامنے آگئی