سانحہ مری میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے مالی مدد کا اعلان

Jan 09, 2022 | 15:56:PM
مری برفباری، صورتحال
کیپشن: مری میں برفباری کے باعث گاڑیاں پھنس ہوءی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے مری میں برفباری سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے 8،8 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وبا۔موسمی صورتحال۔۔ تعلیمی اداروں میں پھر چھٹیاں ہوں گی؟شفقت محمودنے بتا دیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ مری میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام 22 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے بھی مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں سانحہ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں آج دوبارہ برفباری۔۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا