جنوری کے آخری ہفتے لانگ مارچ ہوگا ، پی ڈی ایم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کے خلاف لانگ مارچ کب ہوگا؟ پی ڈی ایم نےاہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ ہوگا۔
اسلام آباد میں ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا۔ میاں افتخار نے کہا کہ مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ حکمران اتنا ڈر گئے ہیں کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں لیکن جلسہ لازمی ہوگا۔ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے اسےمانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔