یو اے ای میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بری خبر

Nov 08, 2023 | 16:24:PM
یو اے ای میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان سے ملازمت کے لئے  یو اے ای جانے والوں کے لیے بری خبر ، یو اے ای نے لیبر ویزوں پر پابندی عائد کر دی ۔
یو اے ای نے پاکستانی محنت کشوں کے ہر طرح کے لیبر ویزے عارضی طور پر بند کردئیے  ہیں، ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ بری طرح ناکام  ہو گیا ،پاکستانی مزدور طبقہ اس نئی پالیسی سے بری طرح متاثر ہوگا، یو اے ای نے پاکستان سے نوکری کے لئے ویزے پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی  ہے ،
پاکستان اووسیز پروموٹرز ماہر عدنان پراچہ   کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے غیر ہنر مند افراد کے ویزے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ،ایمگریشن ڈپارٹمنٹ نے یہ پابندی عائد کی ہے ،یو اے ای سے ماہانہ 45 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں،پاکستان سے یو اے ای نوکری پر جانے پر پابندی عائد ہونے سے بڑا نقصان ہوگا،یو اے ای حکومت نے پاکستان کے لئے عارضی طور پر غیر ہنر مند کے ورک ویزے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے،یہ عارضی پابندی تمام غیر ہنر مند افراد کے ایمپلائنٹ درخواست پر عائد کی گئی ہے،پاکستان سے یو اے ای ماہانہ ہزراوں افراد نوکری کے لئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر18 سالہ لڑکے کی دہری عمر کی لڑکی سے شادی کے چرچے