چینی راکٹ کا ملبہ آج رات گرنے کا امکان

May 08, 2021 | 22:39:PM
چینی راکٹ کا ملبہ آج رات گرنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبہ آج رات زمین پر واپس گرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر گرنے سے پہلے جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اب تک کے ڈیٹا کے حساب سے راکٹ کے ملبے کے گرنے کا مقام نیو زی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ہے۔
لانگ مارچ 5B نامی اس راکٹ میں چینی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں علم دشمنوں کا وار ۔۔ 25 طالبات سمیت 50 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی