پشاور: پولیتھین بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو فیکٹریاں سیل

Mar 08, 2021 | 20:33:PM
پشاور: پولیتھین بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو فیکٹریاں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیتھین بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چارسدہ روڈ پردو فیکٹریاں سیل کردیں اور 4500 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹریوں سے 2 افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق پولیتھین بیگز پر خیبر پختونخوا حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔ تاجر برادی پولیتھین پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز،پرچون کی دکان اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔
خیال رہے کہ 2019 میں وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔