NA20، خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

Feb 08, 2024 | 14:38:PM
NA20، خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صوابی حلقہ این اے 20 کے گاؤں ادینہ میں خواتین کو انتخابی عمل میں شرکت   پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ،علاقہ مکینوں نے آج متفقہ فیصلہ کرلیا کہ خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے۔

  پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجودہے لیکن ووٹ ڈالنے والی خواتین غائب ہیں، اس علاقہ میں 6 ہزار تک خواتین اپنی حق رائے دہی استعمال نہیں کرینگی،علاقہ کے مشران نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرینگی جس سے علاقائی دستور کے مطابق سب خواتین اب ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔

دوسری جانب سرگودھا کے  قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی، ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین ووٹ کاسٹ کررہی ہیں، للیانی میں خواتین کو  پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا، این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین بھی ووٹ ڈال رہی ہیں، ماضی میں پنچائیت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ ہمایوں اختر کے ن لیگی امیدوار پر دھاندلی کے الزامات، پولنگ روک دی گئی