پنجاب بھر کے قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرلیا

Feb 08, 2024 | 00:53:AM
پنجاب بھر کے قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن نے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں انتخابات;گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا 

میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے، سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کر پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیئے، قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا، الیکشن کمیشن اس کا رزلٹ جاری کرے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر شفاف عمل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔