سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا

Aug 08, 2021 | 16:56:PM
سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)نیویارک کے سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا کیمرہ ایجاد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اسے ایک ہار کی شکل دے دی جو گلے میں پہنا جا سکتا ہے۔یہ کیمرا اپنے جدید سافٹ ویئر کی وجہ سے سارا دن آپ کے احساسات پڑھتا رہتا ہے۔ اس لاکٹ کو سی فیس کا نام دیا گیا جس کے معنی ہیں چہرے کو دیکھنے والا، اس میں ایک ہیڈ فون نما ساخت کے کونے پر دو کیمرے لگے ہیں جو کانوں پاس موجود ہوتے ہیں۔

آنکھ، ہونٹ، بھنویں اور چہرے کی تفصیلات بھی ان سے پوشیدہ نہیں رہتی۔ 88 فیصد درستی سے یہ چہرے کے تاثرات جان سکتا ہے اور ان کا اظہار 8 اہم ایموجی کے ذریعے کرتا ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے  ہار کی شکل دی جائے گی جس میں انفراریڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا جس کی بدولت ٹھوڑی اور گردن کو حقیقی روشنی میں دیکھنا ممکن ہو گا۔ اس طرح پورے چہرے کی تھری ڈی ویڈیو ظاہر ہوگی جو پہننے والے کے احساسات اور جذبات کو ظاہر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھیوں کی چکنی مٹی میں پو ل پا رٹی۔۔ویڈیو وا ئرل