ایک اور جعلی انٹری ،نواز شریف ،مرحومہ کلثوم نواز کے بعد اسحاق ڈار کوبھی ویکسین لگ گئی

Oct 07, 2021 | 19:28:PM
اسحاق ڈار کی جعلی انٹری کورونا
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)میاں  محمد نوازشریف اوربیگم کلثوم نواز کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاکستان کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں جعلی ویکسین لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا ویکسی نیشن کی پاکستان میں جعلی انٹریز کا سلسلہ جاری ہے ۔آئے دن کسی نہ کسی کے نام کی جعلی انٹری ہوجاتی ہے ۔میاں نوازشریف ،انکی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازکے بعد نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کو بھی پاکستان کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسین لگ گئی ۔ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم  اسحاق ڈار کو پانچ اکتوبر کو ہیلتھ یونٹ ڈی ایچ اے ملتان میں چائینیز کین سائنو کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی گئی ۔محکمہ صحت پنجاب نے ویکسینیٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ لکھ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تین سال قبل وفات پاجانیوالی بیگم کلثوم نواز  کی بھی میلسی کے ایک ویکسی نیشن سنٹرمیں جعلی انٹری سامنے آئی تھی ۔ریکارڈ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو وفات کے تین سال بعد کورونا ویکسین لگ گئی۔ بیگم کلثوم نواز کو میلسی کے علاقے سے کین سائنو کی سنگل ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔جبکہ سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے اس کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول کس دن ہو گی؟اہم اعلان