چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول کس دن ہو گی؟اہم اعلان

Oct 07, 2021 | 19:22:PM
چیئرمین رویت ہلال کمیٹہی، مولانا عبدالخبیر آزاد
کیپشن: ربیع الاول، چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں چاند سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،یکم ربیع الاول کل 8 اکتوبر کو ہوگی جبکہ عیدمیلادالنبی 19 اکتوبر بروز منگل ہو گی ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ای سی بی کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ این واٹمور کا بیان سامنے آگیا