عمران خان نے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو کیا پیغام پہنچایا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان دل محمد) سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی غریدہ فاروقی کو پیغام پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ پیغام پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے ذریعے پہنچایا۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا خصوصی پیغام آج بذریعہ فواد چوہدری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ یا ٹارگٹنگ میں قطعاً پی ٹی آئی نہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہوگی۔
عمران خان صاحب کا خصوصی پیغام آج بذریعہ فواد چوہدری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ /ٹارگٹنگ میں قطعاً PTI نہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہو گی۔ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کڑی ہدایت کی ہیکہ PTI سے وابستہ کوئی بھی۔۔۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) March 7, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور سخت ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا۔
ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔ عمران خان صاحب کا یہ اقدام یقیناً قابلِ تحسین ہے؛ شکریہ خان صاحب۔۔ آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساسِ ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) March 7, 2023
سینئر صحافی و اینکر غرید فاوروقی نے کہا کہ عمران خان کا یہ اقدام یقیناً قابلِ تحسین ہے: شکریہ خان صاحب۔ آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساسِ ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔