ترکیہ اور شام میں زلزلہ، قومی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

Feb 07, 2023 | 13:33:PM
ترکیہ اور شام میں زلزلہ، قومی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس
کیپشن: پاکستانی کرکٹرز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 4900 سے تجاوز کرچکی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں سن کر دکھ ہوا، متاثرین کے لیے  دعائیں ہیں'۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'میری دعائیں تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں'۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔