پنجاب کابینہ کااجلاس پیر کو طلب

Dec 06, 2020 | 00:10:AM
پنجاب کابینہ کااجلاس پیر کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب کابینہ کااجلاس پیر کو طلب کرلیا،اجلاس میں 29 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کااجلاس پیر کودن 2بجکر45منٹ پر طلب کرلیاگیا،اجلاس میں صرف ڈی جی خان میں 1142 ایجوکیٹرزکی بھرتی کی منظوری دی جائےگی،گاڑیوں کی تاریخ سے رجسٹریشن پر اضافی فیس ختم کرنے پر غور ہوگا۔اس کے علاوہ درآمدی چینی کی قیمت کا طریقہ کار طے کرنے پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں سیلاب اوربارشوں سے متاثرین کیلئے مالی امدادکااعلان کیاجائےگا، کالجز میں آن لائن داخلوں کی منظوری دی جائے گی،وومن ہاسٹل اتھارٹی بل کی منظوری دی جائےگی،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں رویت ہلال بل2019کی منظوری دی جائےگی،سیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری دی جائےگی۔اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسیزکے رولزمیں ترامیم کی منظوری دی جائےگی،اجلاس میں محکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا،پنجاب وائلڈلائف رولزمیں ترمیم کی منظوری بھی دی جائےگی۔