حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا

Sep 05, 2023 | 09:42:AM
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
وزیراعلیٰ مزار پر چادر پوشی ،ملکی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کریں گے،سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار،وزیر اوقاف اظفر علی ناصرعرس شرکت کرینگے،سیکرٹری اوقاف،کمشنر ،علماکرام و مشائخ ،لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی آج ہی ہو گا، عرس کے دوران علمی کانفرنس، قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام ہوگا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی جائے گی۔