واہ ۔۔بابے چوٹالہ نے میٹرک کا امتحان چوٹی کے نمبروں کے ساتھ پاس کرلیا

Sep 05, 2021 | 00:01:AM
واہ ۔۔بابے چوٹالہ نے میٹرک کا امتحان چوٹی کے نمبروں کے ساتھ پاس کرلیا
کیپشن: بھارتی ریاست ہڑیانہ کے سابق وزیراعلیٰ او پی چوٹالہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تعلیم حاصل کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں ، اسے کسی بھی عمر میں حاصل کیا جا سکتا ہے ، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کی ریاست ہریانہ کے معمر سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے دسویں کا انگریزی کا امتحان 88 نمبروں کے ساتھ پاس کر لیا ہے ۔

بھارت کے ذرائع ابلاغ کےمطابق ہریانہ سکول ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین نے اس کامیابی پر او پی چوٹالہ کو فون کرکے اطلاع دی ۔ اب او پی چوٹالہ کا بارہویں کا رزلٹ بھی ایک درخواست کے ساتھ جاری ہوجائے گا ۔  اس خبر سے او پی چوٹالہ اور ان کے چاہنے والوں کے درمیان خوشی کی لہر   دوڑ گئی ۔

واضح رہے کہ  ہریانہ سکول ایجوکیشن بورڈ نے 18 اگست کو ریاست بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کیلئے ایک روزہ امتحان کا انعقاد کیا تھا،جس میں اوپن اور ریگولر طالب علموں کے نمبروں  میں بہتری  اور کمپارٹمنٹ کیلئے امتحان ہوا تھا ۔ یہ امتحان سابق وزیر اعلیٰ او پی چوٹالہ کی جانب سے دسویں کے انگریزی کا پیپر دینے پر خاص ہوگیا تھا ، ایجوکیشن بورڈ نے آج رزلٹ جاری کیا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ او پی چوٹالہ نے سرسا کے آریہ سینئر سیکنڈری سکول میں یہ امتحان دیا تھا اور تعلیمی بورڈ کی طرف سے انہیں ہاتھ میں چوٹ لگے ہونے کی وجہ سے ایک رائٹر دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: دل دہلا دینے والا کیس۔۔ریپ سے متاثرہ نابالغ لڑکی نےٹائلٹ میں بچے کو فلش  کر دیا