پنجاب میں ڈینگی  کا حملہ،لاہورمیں سب سے زیادہ126 کیسز  رپورٹ

Oct 05, 2021 | 13:17:PM
ڈینگی، بخار، لاہور
کیپشن: ڈینگی سے متاثرہ بچہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب بھر میں مزید 165 افراد  ڈینگی سے متاثر ،سب سے زیادہ 126 کیسز دارالحکومت لاہور میں رپورٹ۔

24 نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب سکندر عمران بلوچ نے بتایا کہ ڈینگی بخار کے تقریبا 24 کیسز راولپنڈی میں ، گجرات میں 4، فیصل آباد ، اٹک ، سیالکوٹ ، ننکانہ صاحب میں دو دو جبکہ شیخوپورہ ، ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین کیسوں کی تعداد اس سال 2،587 ہوگئی۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس وقت ڈینگی بخار کے 319 مریض صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 170 لاہور کے ہیں جن میں گنگا رام ہسپتال (33) ، جناح ہسپتال (30) اور فاروق ہسپتال (15) میں سب سے زیادہ مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد قائد اعظم ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 26 مریض اور پولی کلینک ہسپتال میں 26 مریض ہیں۔

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ٹیموں نے پنجاب بھر میں 347،550 انڈور اور 66،476 علاقوں کو چیک کیا اور 1،348 سائٹوں سے ڈینگی لاروا کو ضائع کیا۔انہوں نے مذہبی سکالرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے  جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی بخار اور اس سے بچاؤ کی تجاویز سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 54افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.67فیصد