نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسین کی انٹری ڈالنے والے 3 ملازمین معطل

Oct 05, 2021 | 11:46:AM
  انکوائری کمیٹی ،مانیٹرنگ، سی ای او ہیلتھ،نارووال
کیپشن:  نواز شریف کی جعلی انٹری پر 2 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نارووال میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسین کی انٹری ڈالنے والے 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید نارووال کے مطابق ویکسینیشن سنٹر نارووال پبلک سکول کی انچارج ڈاکٹر رمشہ مسعود کو معطل کر دیا گیا ہے  اس کے علاوہ  ہیلتھ سپروائزر میاں ناصر رؤف اور ویکسی نیٹر محمد ثاقب کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ نواز شریف کی جعلی انٹری پر 2 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ۔  انکوائری کمیٹی میں ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد رندھاوا اور ڈاکٹر نوید حیدر شامل ہیں ۔  ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن کو مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیںفیس بک۔۔ انسٹا گرام اورواٹس ایپ  کی سروسز  اچانک معطل کیوں؟کیا ڈیٹا چوری ہو گیا؟