الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ عمر کےتناسب سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

Nov 05, 2021 | 22:20:PM
الیکشن کمیشن،رجسٹرڈ ،ووٹرز
کیپشن: الیکشن کمیشن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ عمر کے تناسب سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں اٹھارہ سے 25سال کی عمر  کے درمیان دوکروڑ 35لاکھ 89ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔  26سال سے 35سال کی عمر تک سب سے زیادہ 3کروڑ19لاکھ 82ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ 36 سے 45سال کی عمر تک کے 2کووڑ 53لاکھ 63ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں 46سے 55سال کی عمر تک ایک کروڑ 72لاکھ 79ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔  56سے 65سال کی عمرتک ایک کروڑ 9لاکھ 82ہزار سے زائد رجسٹر ڈ ووٹرز ہیں۔ 65سال سے زائد عمر کے ایک کروڑ 20لاکھ 2ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں مرد ووٹر ز 6کروڑ 65لاکھ 6ہزار 171 جبکہ خواتین ووٹرز 5کروڑ46لاکھ 93ہزار 799ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی