برطانیہ؛ لوکل انتخابات میں بریڈفورڈ اور سٹوک آن ٹرینٹ میں لیبر پارٹی کامیاب، مانچسٹر پر بڑا اپ سیٹ ہو گیا

May 05, 2023 | 21:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں ہونیوالے لوکل انتخابات میں بریڈ فورڈ اور سٹوک آن ٹرینٹ میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیاجبکہ مانچسٹر میں لیبر پارٹی کیلئے بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونیوالے لوکل انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،بریڈفورڈ میں لیبر پارٹی ایک بار پھر کامیاب ہو گئی،پاکستانی کونسلر اپنی نشستوں کے دفاع میں کامیاب ہو گئے، پاکستانی کمیونٹی نے روایتی انداز میں کامیاب کونسلرز کا استقبال کیا اورگلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گے ۔
کونسلرز سہیل چوہدری ،تاج سلام ،ظفر اقبال اور عمران خان کی فتح پر بریڈفورڈ ایسٹ میں جشن منایا گیا،لیبر پارٹی بریڈفورڈ ایسٹ کے چیئرمین راج غضنفر خالق نے شاندار الیکشن مہم چلانے پر کامیاب کونسلرز کو خراج تحسین پیش کیا،کونسلر محمد شفیق اور کونسلر کامران حسین نے لیبر کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کی،کامیاب کونسلرز کے دفاتر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
ادھر سٹوک آن ٹرینٹ میں بھی لیبر پارٹی نے میدان مار دیا،سٹوک آن ٹرینٹ میں 44 کونسلرز میں سے لیبر پارٹی نے 29 کونسلرز جیت گئے، کنزرویٹو پارٹی کے 14 اور City Independent کا ایک کونسلر کامیاب ہوا۔
سٹوک آن ٹرینٹ میں 7 پاکستانی کونسلر منتخب ہوئے،لوکل الیکشن میں 7 پاکستانی کونسلرز منتخب ہوئے ،4 لیبر پارٹی کی طرف سے اور تین کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے۔
لیبر پارٹی کی طرف سے امجد وزیر، ماجد خان،جاوید نجمی اور وسیم اکبر کونسلر منتخب ہوئے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے حافظ صداقت مقسوم، فیصل حسین چوہدری اور تبریز دین کونسلر منتخب ہوئے۔
اس سے پہلے فیصل حسین چوہدری سٹوک آن ٹرینٹ کہ لارڈ مئیر تھے اس بار پھر اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ہوئے سٹوک آن ٹرینٹ کہ کونسلر منتخب ہو گئے۔
جبکہ مانچسٹر میں لیبر پارٹی کیلئے بڑا اپ سیٹ ہو گیا،لیبر پارٹی لبرل ڈیمو کریٹس سے دو اورایک گرین پارٹی سے سیٹ ہار گئی، کنزرویٹو پارٹی کوئی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی،مانچسٹر سٹی کونسل میں لبرل ڈیمو کریٹس اور گرین پارٹی اپوزیشن شیئر کریں گی۔
ڈپٹی مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار سترہ مئی کو مانچسٹر لارڈ مئیر کا حلف اٹھائیں گی،ڈپٹی مئیر کونسلر یاسمین ڈار اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں ،ڈپٹی مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کے بھائی ماجد ڈار لبرل ڈیمو کریٹس سے سیٹ ہار گئے ہیں ،ماجد ڈار لیبر پارٹی سے اپنی نشست کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ثاقب نثار کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا