بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی

Mar 05, 2024 | 12:21:PM
 بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سال 2024 کے پہلے 2ماہ میں بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ہوگئی ۔

 سال 2024 کے پہلے 2 ماہ میں 1 لاکھ 15 ہزار افراد بیرون ممالک نوکری کیلئے جاسکے ، جو پچھلے سال پہلے 2 ماہ میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد بیرون ممالک گئے تھے،پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سابق نائب چئیرمین عدنان پراچہ  نے کہا کہ آ نے والے اگلے دو ماہ میں بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں میں کمی کے خدشات ہیں ،سال 2024 میں 7 لاکھ افراد بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے کے اندازے ہیں ۔

عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ سال 2023 کے 8 لاکھ 60 ہزار سے تقریبا 1 لاکھ 60 ہزار کی بڑی کمی ہونے کی توقع ہے ،بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں کی تعداد میں کمی ہونا ملکی معیشت کیلئے ٹھیک نہیں ،ملک کو اس وقت قیمتی ترسیلات زر کی اشد ضروری ہے ،مالی سال 2023-24 کے اختتام تک ترسیلات زر 27.50 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا،ریٹ کتنا گرا؟انٹربینک سے خبر آ گئی

عدنان پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق پی ڈی ایم حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لئے ترسیلات زر کا ہدف 32 ارب ڈالر رکھا تھا،ملک میں بے روزگار افراد کو سپورٹ فراہم نہیں کی جارہی ،یو اے ای نے 4 نومبر 2023 سے اب تک منسٹری آف لیبر نے ایمپلائمنٹ ویزا جاری اب تک نہیں ہورہا ،اس میں زیادہ تک تعمیرات کی 9 کیٹیگری اور سیکوریٹی سے منسلک لیبر ہوتے ہیں ،اس پابندی کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد یو اے ای نہیں جاسکے ،نوکری کیلئے سعودی عرب جانے والوں کی بھی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ،جیریز کو سعودی عرب ورک فورس کا بائیو میٹرک کرنے پر بھی 2 وز کا وقت لگ رہا ہے ،1800 روپے کی فیس کے بجائے ان کو 5 ہزار روپے فیس ادا کرنی پڑی رہی ہے ،صرف گلف ممالک ہی نہیں یورپ ،ملائیشیا ،ساوتھ کوریا ،جاپان کا سیکٹر پر بھی کام نہیں ہورہا ،پاکستان اپنے مالی مسائل کو ترسیلات زر سے پورا کرسکتا ہے ۔