ایمنڈا نے عمران خان کی تقاریر پر عائد پابندی کو مسترد کردیا

Mar 05, 2023 | 22:34:PM
ایمنڈا نے عمران خان کی تقاریر پر عائد پابندی کو مسترد کردیا
کیپشن: ایمنڈا اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر ، بیانات اور گفتگو نشر کرنے پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ 
اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہرشخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں ریاست اوراداروں کو کارروائی کا مکمل قانونی حق حاصل ہے پاکستان کے تمام ٹیلی ویژن چینلز جہاں پیمرا کے قواعد وضوابط کے پابند ہیں وہیں عوام تک معلومات کی رسائی بھی انکی ذمہ داری ہے۔
پیمرا کے قواعد کے مطابق ٹیلی ویژن چینلز کا اپنا ادارہ جاتی مکینیزم اور موثر تاخیری نظام بھی موجود ہے، کسی چینل کی جانب سے اگراس معاملے میں دانستہ یا نادانستہ کوتاہی برتی گئی ہوتو بھی قانون موجود ہے، لیکن اس آڑ میں تمام ٹیلی ویژن چینلز کو کسی بھی سیاسی رہنما کی تقریریا گفتگو نشرکرنے سے روکنا خود ایک غیرقانونی عمل ہے۔
 ایمنڈ نے ماضی میں بھی بلا تفریق اظہار رائے پر پابندی کی مخالفت اور موثر جدوجہد کی ہے ایمنڈ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پیمرا اس قسم کے غیر ضروری ، غیرقانونی اور اظہار رائے کےخلاف کئے جانےوالے اقدامات سے گریز کرے، اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی