پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Mar 05, 2021 | 19:11:PM
پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
اپوزیشن اتحاد نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔