پاک بھارت کے 2ٹینس سٹار اکٹھے،اللہ کرے دونوں ممالک میں پذیرائی ملے

Mar 05, 2021 | 15:13:PM
پاک بھارت کے 2ٹینس سٹار اکٹھے،اللہ کرے دونوں ممالک میں پذیرائی ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، اللہ کرے روہن بوپنا کے ساتھ جوڑی کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں پزیرائی ملے۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کا کہنا ہے کہ روہن بوپنا کے ساتھ مل کر دوبارہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، میری اور روہن بوپنا کی جوڑی سات برسوں کے بعد ایکشن میں ہو گی۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ہم 7 برسوں کے بعد دوبارہ اکٹھے کھیل رہے ہیں، میلبرن میں چند ہفتے قبل ہمارا ایک ساتھ بہت وقت گزرا، اسی دوران ہم نے دوبارہ مل کر کھیلنے کی بات کی۔ان کا کہنا تھا دبئی اوپن میں ہم نہیں کھیل سکے لیکن میکسیکو میں ہم اکٹھے کھیلیں گے۔

 واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نے کہا میں نے ہمیشہ کھیل کے دوران امن کا پیغام دیا ہے، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کا مثبت اور پرامن امیج دنیا میں جائے، اللہ کرے اس پارٹنرشپ اور دوستی کو دونوں ممالک میں پزیرائی ملے، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک میں اس پارٹنر شپ کو مثبت لیا جائے گا۔‏اعصام الحق نے کہا کہ ابھی صرف ایک ٹورنامنٹ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہم بات چیت ضرور کریں گے۔