امریکی سینیٹ نے ملالہ یوسفزئی سکالرشپ ایکٹ منظور کرلیا

Jan 05, 2021 | 10:23:AM
امریکی سینیٹ نے ملالہ یوسفزئی سکالرشپ ایکٹ منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکن کانگریس نے ملالہ یوسف زئی سکالر شپ ایکٹ منظور کرلیا۔ سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد پاکستانی خواتین کے لیےسکالر شپ کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹ  کےمطابق امریکن کانگریس کی ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا ہےکہ بل میں یوایس ایڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام کے تحت 50 فیصد سکالر شپ پاکستانی خواتین کو دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گذشتہ سال مارچ 2020 میں منظور کیا تھا اور اب اس بل کو سینیٹ سے منظوری مل گئی ہے۔امریکی صدر کی جانب سے دستخط کئے جانے کے بعد یہ قانونی شکل اختیار کرلے گا۔ یاد رہےکہ پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں امن کے نوبل پرائز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔