لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا اور کراچی کے کھانے شاندار تھے‘ معین علی کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Oct 04, 2022 | 11:46:AM
لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا اور کراچی کے کھانے شاندار تھے‘ معین علی کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی دورۂ پاکستان میں کراچی کے کھانوں کی تعریف کیے بناء نہیں رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دورۂ پاکستان میں ان کی ٹیم مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئی۔کپتان انگلینڈ ٹیم نے کہا کہ لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔لاہور میں کھیلے گئے سیریز  کے آخری میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی نے پاکستان کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف کی۔لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔

تفصیلات کے مطابق معین علی انگلینڈ کے کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی.ہدف کے تعاقب میں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ بالکل بے جان محسوس ہوئی اور صرف 142 رنز بنا سکی، اس طرح انگلینڈ نے میچ میں 67 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی 3-4 سے اپنے نام کر لی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن کپتان معین علی نے سات ٹی20 میچوں کی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔دوران پریس کانفرنس انگلش کپتان کھیل سے ہٹ کر بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور پاکستان بالخصوص کراچی کے کھانوں کو پسندیدگی کی سند عطا کی۔

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں سے معین علی کے اس بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 ایک صارف نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’’لاہوریوں کا جواب یہی ہوگا: "لاہور، لاہور اے"!!!  ‘‘۔

اسی طرح ایک صارف جواب دیتا ہے کہ ’’اس کو میرپور کی کھانا کھوائی چھوڑو‘‘۔

ایک صارف کہتا ہے کہ ’’ معین علی نے صاف بتا دیا کہ لاہور کے کھانے نہیں بلکہ کراچی کے کھانے بہترین ہیں‘‘ْ

ایک صارف نے مزاح میں لکھا کہ ’’ لگتا ہے کہ اس نے لاہور کے گدھے مہیں کھائے‘‘۔

 واضح رہے کہ  معین علی نے پاکستان کےدورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا بہت اچھے سے خیال رکھا گیا۔