دوسروں کو وہیل چیئر استعمال کرنے پر طنز مارنے والےعمران خان آج خود مکافات عمل کا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کہتے ہیں انسان کو بڑے بول نہیں بولنے چاہئے اور نہ ہی کسی کی مجبوری پر طنز کرنا چاہئے، مکافات عمل ہے کہ انسان جو دوسروں متعلق کہتا ہے لوٹ کر اسی کی طرف آتا ہے، ایسی ہی صورتحال سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر دوچار ہونا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کواسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر دلچسپ صورتحال کااس وقت سامناکرناپڑا، جب ایک صحافی نے عمران خان سے کہاآپ سابق صدر آصف کی بیماری اور ان کے وہیل چیئرپرعدالت آنے پر آپ طنز کرتے تھے،آج آپ خود وہیل چیئر پر عدالت آئے ہیں کیامکافات عمل نہیں ،صحافی کے سوال پر عمران خان خاموش رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں سے اعتماد سازی جاری،وقت لگے گا، عائشہ غوث پاشا