وہ مشہور پاکستانی شخصیات جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑا

Mar 04, 2023 | 12:33:PM
وہ مشہور پاکستانی شخصیات جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑا
کیپشن: وہ مشہور پاکستانی شخصیات جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پاکستان کے مشہور و معروف شوبز اسٹار جنہوں نے انڈسٹری میں نمایاں پہچان اور جگہ حاصل کرنے کے بعد اسلام کی خاطر شوبز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

شوبز کی دنیا میں گلیمر اور شہرت پانا کوئی آسان کام نہیں۔ اکثر لوگ شوبز میں نمایاں نام بنانے کی خاطر عمر بھر محنت کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کو شوبز انڈسٹری میں کوئی خاطر خواہ مقام نصیب نہیں ہوتا۔ شوبز انڈسٹری میں ڈھیروں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اسے چھوڑنا کوئی آسان کام نہیں۔ لیکن پاکستان کے مشہور شوبز اسٹار اسلام کی خاطر شوبز کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مذہب اور شوبز دو بالکل مختلف شعبے ہیں اور ایک کے لیے دوسرے کو چھوڑنا انتہائی کٹھن لیکن عقائد پر منحصر ہوتا ہے۔ کچھ مشہور پاکستانی شخصیات جنہوں نے اسلام کے لیے شوبز کو چھوڑا ہے ان میں بہت بڑے بڑے  نام شامل ہیں۔ 

زرنش خان

زرنش خان کو حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر اللہ تعالیٰ کی پکار نصیب ہوئی۔ خوبصورت اداکارہ نے  اپنے انسٹاگرام پرخانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن میں آگاہ کیا کہ دنیا کے معاملات ہم سب کو زندگی گزارنے کے حقیقی مقصد سے کس طرح ہٹاتے ہیں۔اداکارہ نے بعد میں خانہ کعبہ کے سامنے والی تصویر کےعلاوہ اپنی تمام تصاویر کو انسٹاگرام سے ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان تو نہیں کیا لیکن ان کا سماجی وقفہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جلد ہی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان آنے والا ہے۔

مزید پڑھیں: شوبز میں اچھا اداکار کون ہے؟صاحبہ افضل نے بتا دیا

انعم فیاض

ادکارہ انعم فیاض انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر چکی ہیں۔ اداکارہ چند سالوں سے کسی بھی سکرین پر کام کرتی نظر نہیں آئیں۔ ان کے انسٹاگرام پر بھی بہت کم تصاویر ہیں جن میں حجاب کیےہوئے ہیں۔  

نور بخاری

نور بخاری ایک وقت میں پاکستان سلور اسکرین پر راج کرتی تھیں۔ لیکن اسکرین پر وہ جتنی گلیمرس ہوا کرتی تھیں حقیقی زندگی میں انہیں اتنی ہی مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ 2017 میں طلاق کے بعد اداکارہ نے حقیقی زندگی میں سکون کی تلاش کے لیے مذہب کا رستہ اختیار کر لیا۔ اداکارہ عوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی وکالت کرتی نظر آئیں۔ اب بھی وہ مارننگ شو حجاب کیے اور عبایہ پہنے اسلام کے پیغام کو فروغ دیتی نظر آتی ہیں۔

ضرور پڑھیں: معروف اداکار چل بسے

جنید جمشید

جنید جمشید ملک کے معروف پاپ میوزیکل آئیکون تھے لیکن جب ان کے دل میں محبت الہٰی نے ڈیرے ڈالے تو انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کو بلندیوں میں ہی چھوڑ دیا۔ انہوں نے اپنی تمام خداداد صلاحیتوں اور اپنے پلیٹ فارم کو اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے وقف کر دیا۔انہوں نے اشاعت اسلام کی خاطر کئی سلیس نعتیں بھی پڑھیں۔ ایک جہاز حادثے میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔  وہ آج بھی اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والے افراد کے لیے موٹیویشن کا باعث ہیں۔ 

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی پاکستانی حلقوں میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بھی رہے ہیں۔  حمزہ نے ایک طویل یوٹیوب ویڈیو میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ ان کا سفر اب صرف مذہب کے لیے ہے۔

اسی ویڈیو میں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وہ پروڈکشن کی طرف متوجہ ہوں گے اور اسلام کی خوبصورتی کو فروغ دیںے کے ساتھ ساتھ  پاکستان کے مثبت پہلو کو بھی اجاگر  کریں گے۔ تاہم، اداکاری چھوڑنے کے ان کے فیصلے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو گئے ہیں۔

حمزہ نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے  اداکاری کے منصوبوں کی تشہیر  کی ہے اور حال ہی میں پشاور زلمی کے ترانے کے میں بھی نظر آئے۔ یہ وہ  پی ایس ایل ٹیم ہے جس کی حمزہ برسوں سے تشہیر کرتے آ رہے ہیں۔

لازمی پڑھیں: دلہن بنی اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

رابی پیرزادہ
گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بطور سلیبرٹی زندگی تنازعات سے بھری ہوئی تھی۔ بالآخر، رازداری کی ایک مقبول خلاف ورزی کے باعث رابی پیرزادہ نے تفریحی صنعت کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انڈسٹری چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا۔

علی افضل
سبز آنکھوں والے اداکار علی افضل کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے 2000 کی دہائی کے وسط سے 2010 کے وسط تک پاکستانی ٹیلی ویژن پر راج کیا ہے۔ علی افضل بہت سے مشہور پاکستانی ٹی وی شوز کا حصہ تھے اور یہاں تک کہ ٹی وی پر بطور میزبان بھی نظر آتے ہیں۔ اداکار نے مذہب کے بارے میں گہرائی سے جاننے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے مذہب سے اپنی وابستگی ظاہر کرنے کے لیے چہرے پر داڑھی بھی رکھ  لی ہے۔ اس وقت علی افضل اسلام کی تبلیغ  میں مصروف ہیں۔

عروج ناصر
عروج ناصر نے بطور ماڈل، اداکار، اور ٹی وی میزبان کے طور پر بہت کام کیا  ہے۔ وہ ملک کی ٹیلی ویژن اور شوبز انڈسٹری کے لیے کوئی اجنبی نہیں تھیں۔ تاہم، انہوں نے مذہبی راستہ اختیار کرنے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی۔ اسلام کے مختلف پہلوؤں اور اس کی تاریخ کے بارے میں باقاعدگی سے ویڈیوز بنانے کے علاوہ اداکارہ عروج ایک کامیاب کپڑوں کا برانڈ بھی چلاتی ہیں۔ ماڈل و ادکارہ  ،حجابیز، چلاتی ہیں جو حجاب اور عبایہ کا برانڈ ہے۔

مزید جانیں: شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد گرفتار 

صنم چوہدری
اپنے منفی کرداروں کے ساتھ ساتھ مثبت  کرداروں کے لیے جانی جانے والی صنم چوہدری نے پاکستانی ٹیلی ویژن کے شائقین کے دلوں میں اپنے لیے ایک اچھا اور معروف نام کمایا تھا۔ تاہم اپنی شادی کے بعد صنم نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ اس نے اپنی پبلک فیڈ سے اپنی تمام تصاویر بھی ہٹا دیں۔ صنم اب اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مذہب کے بارے میں پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

سارہ چوہدری
سارہ چوہدری چھوٹی عمر سے ہی شوبز انڈسٹری کا حصہ تھیں۔ 2000 کی دہائی کے آغاز سے لے کر 2010 کی دہائی  تک سارہ چوہدری پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین پر چھائی ہوئیں تھیں۔ اداکاری کی صنعت چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ کامیاب اداکارہ تھیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کسی کے دباؤ کی وجہ سے نہیں بلکہ احکام  الہٰی پر عمل کر سکیں۔

فیروز خان
فیروز خان نے اپنے مداحوں کو اس وقت چونکا دیا جب انہوں نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ خانی اداکار کے لاکھوں مداح ان کے ڈراموں سے جڑے ہوئے ہیں، جو کہ یوٹیوب پر ان کے پروجیکٹس کو ملنے والے ویوز کی تعداد سے ظاہر ہے۔

فیروز خان انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے کچھ عرصے سے مذہب اور روحانیت کے بارے میں پوسٹس شیئر کر رہے تھے۔ تاہم، فیروز کو یہ بیان واپس لینے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ فیروز نے اعلان کرنے کے باوجود ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام جاری رکھا۔

اس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے روحانی استاد نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ انڈسٹری نہ چھوڑیں اور اس کے بجائے مذہب کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کریں۔ فیروز کا آخری پروجیکٹ حبس تھا۔ فی الحال، فیروز اپنی سابقہ ​​بیوی علیزے سلطان کی طرف سے جاری کردہ گھریلو زیادتی کے الزامات کی وجہ سے وقفے پر ہیں۔

اور پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

عبداللہ قریشی
عبداللہ قریشی نے اپنی یونیورسٹی کے زمانے سے ہی بہت سے گانوں کے ذریعے بطور گلوکار مقبولیت حاصل کی۔ عبداللہ قریشی نے گزشتہ سال اپنے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ مذہبی احکامات پر عمل کرتے ہوئے موسیقار کے طور پر اپنا پیشہ چھوڑ رہے ہیں۔

یہ اعلان گلوکار کے وقفے کے بعد سامنے آیا جب ان پر انسٹاگرام ڈی ایمز پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔ عبداللہ نے ان الزامات کو تسلیم کیا اور اپنے رویے پر معذرت کی۔ انہوں نے کنسرٹ کرنے کے لیے دوبارہ رابطہ نہ کرنے کی درخواست کی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کے دائرے میں آنے والے مسائل کو فروغ دینے کے لیے میڈیا اور عوامی نمائش کے لیے تیار ہوں گے۔