سرکاری محکموں کی موجیں ختم، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 04, 2022 | 20:00:PM
سرکاری محکموں کی موجیں ختم، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کابینہ ارکان کا پیٹرول الاؤنس مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حمزہ شہباز کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بچت کا آغاز خود سے کریں گے۔

وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان سرکاری پیٹرول نہیں لیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری محکموں کے تیل میں بھی کٹوتی ہوگی۔ 

اس حوالے سے تمام تمام محکموں کے پیٹرول اخرجات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی سطح پر بچت، کھاد کی فراہمی اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے فیصلے بھی اجلاس میں کیے گئے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کفایت شعاری اور سادگی کا آغاز وزراء اور بطور وزیراعظم مجھ سے کیا جائے گا، اشرافیہ اور امیر طبقات سادگی اختیار اور وسائل کے ساتھ غریب عوام کیلئے آگے بڑھ کر قربانی دیں،کل میٹنگ میں سیاستدان ، سیکرٹریز، افسران کیلئے سرکاری اخراجات میں جائز کٹوتی کی جائے گی۔