پیپلز پارٹی کیلئے افسوسناک خبر، سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ظفر لغاری انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے شہر دادو سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفرعلی خان لغاری انتقال کر گئے۔
سابق رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی خان لغاری طویل عرصے سے علیل اور کراچی میں زیر علاج تھے۔انہوں نے بتایا کہ حاجی ظفر علی خان لغاری مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب !!! اب احتساب عوام کرینگے،بلاول بھٹو