ایس آئی ایف سی نے صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا

Jan 04, 2024 | 15:25:PM
 ایس آئی ایف سی نے صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نگران حکومت کا معاشی سرگرمیاں تیز اور برآمدات میں اضافے کا پلان، صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 9 سینٹ تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، ایس آئی ایف سی نے صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

ایس آئی ایف سی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، نگران حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز تیار کرلی ہے ،صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 9 سینٹ تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف پر کراس سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کیاجائے گا ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبوں اور زیرو ریٹیڈ سیکٹر کیلئے بھی بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنےکے پلان پر عمل ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتوں کا پہیہ چلانا پہلی ترجیح ہے ،صنعتوں پر بجلی کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، بجلی نرخ کم ہونے سے صنعتیں اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائیں گی، صنعتیں چلنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا ،ملکی برآمدات میں اضافے سے 30 لاکھ نئے لوگوں کو روزگار میسر آ سکتا ہے۔