ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی کی ایک اور کوشش 

Jan 04, 2021 | 18:55:PM
 ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی کی ایک اور کوشش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہیکرز پاکستان ایئر شو کراچی 2021 کے دعوت نامے کی آڑ ای میلز ارسال کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی کیلئے ایک اور کوشش ۔ ہیکرز پاکستان ایئر شو کراچی 2021 کے دعوت نامے کی آڑ ای میلز ارسال کررہے ہیں۔ ایڈوائزری ای میل سے منسلک فائل ڈاون لوڈ کرنے سے سارا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔ ایڈوائزری ہیکرز معلومات تک رسائی کے لئے پاسورڈز اور آئی ڈیز چراسکتے ہیں۔
 ایڈوائزری صارفین اپنے کمپیوٹرز میں معروف کمپنی کے اینٹی وائرس انسٹال کریں، سفارش استعمال نہ ہونے والی تمام ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کردیں ۔سفارش کسی غیر معروف ای میل اکاونٹ سے آنے والی ای میل کو نہ کھولیں ۔سفارش سائبر حملے کی اطلاع متعلقہ محکموں کو دیں ۔سفارش کچھ روز قبل وزیر آئی ٹی یومیہ 9 لاکھ سائبر حملوں کاانکشاف بھی کرچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔