پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی

Dec 04, 2023 | 09:58:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی اچھی خبر آ گئی، 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی۔

حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، کاروباری حلقوں سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، روز بہ روز گرتی اور مندی کی طرف جاتی پاکستان سٹاک ایکسچینج سے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر ہی اچھی خبر آئی ہے، علی الصبح سٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی ہے اور مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرِعام خطرناک اور غیرقانونی کاروبار جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، آج کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 449 پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔