تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن لندن ٹاور سے کیوں ہٹایا گیا؟

Dec 04, 2022 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )350 سال سے زیادہ عرصے سے انگلینڈ میں بادشاہوں کی تاج پوشی پر مرکز  نگاہ بنا رہنے والا  تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کے عرض سے لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ مئی 2023 میں ہونے والی کنگ چارلس III کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی جائے گی۔

 بین القومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی اور اس دوران بادشاہ کو سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ اسی کے ساتھ بادشاہ سوئم کو امپیریر اسٹیٹ سروس کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو سونے کے ایک ٹھوس فریم سے بنایا گیا ہے جس میں  یاقوت، نیلم،گارنیٹ، پکھراج، ٹورمالائنز اور کوہ نور سمیت دیگر قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں جبکہ  اس میں ارمین بینڈ کے ساتھ مخمل کی ٹوپی بھی ہے۔