برطانیہ میں تعلیم حاصل  کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری۔۔درخواستیں  طلب

Aug 04, 2021 | 13:31:PM
برطانیہ میں تعلیم حاصل  کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری۔۔درخواستیں  طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں تعلیم حاصل  کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خؤشخبری ، برطانوی  حکومت نے پاکستانی طلبا سے  شیوننگ سکالرشپ  کیلئےدرخواستیں  طلب کرلیں   درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2021 ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  برطانوی ہائی کمیشن  کی جانب سے پریس ریلیز  جاری کی گئی جس میں   کہا گیا ہے کہ شیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا   اب درخواست دے سکتے ہیں - 1983  سے شروع ہونیوالےاس پروگرام  سے اب تک  پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلباستفید ہوچکے ہیں  اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی  بیوی کا گلا کاٹ دیا
 شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے  جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ اسکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں  ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کےلئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے  رواں سال  برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ  حاصل کی  ہیں۔ 

  شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال  50 فیصد  خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین  کا  تقریباً 60  فیصد  ہے  ہے۔برطانوی ہائی کمیشن   کا مزید کہنا تھا کہ  ہم  پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد  اپنی درخواستیں  www.chevening.org/apply پر جمع  کراسکتے ہیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں:   انوکھی خبر۔۔دلہن  کی پش اپس لگاتے ویڈیو وائرل