محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے اثار بتائے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ، دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پشاور، مانسہرہ،ایبٹ آباد، کرم، چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پنجاب میں مری، گلیات، اٹک ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، لیہ، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔